135

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی صدر عارف علوی اور عمران خان سے ملاقاتیں

63 Views

صدر مملکت نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے، باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، دو طرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی طرف سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

صدر مملکت نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔

الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

الہان عمر نے بنی گالا میں عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، شیریں مزاری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں