73 Views
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا، بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا چاہیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، ذرا سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا۔