64 Views
سیکرٹری انڈین بیس بال فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نام خط میں گیمز کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہارکیاہے۔
منوج کوہلی کے مطابق ہم بحیثیت فیڈریشن اس بات کی تصدیق کرتےہیں کہ بیس بال ایونٹ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی،باقاعدہ دعوت نامہ بھجوائیں تاکہ بھارتی ٹیم بھی اپنی تیاریاں مکمل کرسکیں۔
منوج کوہلی نے ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔