136

یوکرین میں جاری جنگ کے دوران 77 لاکھ افراد نے نقل مکانی کی، رپورٹ

80 Views

بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک جنگ زدہ ملک کی 17 فیصد سے زائد آبادی اپنا گھر، کاروبار و جائیداد چھوڑ کر ہجرت کرچکی ہے۔

غیر سرکاری عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے ابتدائی 17 دنوں میں مزید 6 لاکھ افراد سے زائد نے یوکرین میں ہی نقل مکانی کی، جس کے بعد بے گھر ہونے یا نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 77 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
عالمی تنظیم کی جانب سے حالیہ اعداد و شمار 11 اپریل سے 17 اپریل تک جمع کیے گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بے گھر ہونے یا نقل مکانی کرنے والوں کی 60 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی نصف تعداد نے یوکرین میں ہی پناہ لی، جن میں سے اکثریت کا تعلق مشرقی یوکرین سے ہے جہاں جنگ کے باعث غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے پچاس لاکھ سے زائد افاد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں