129

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست،اپوزیشن لیڈروزیراعظم بن گئے

59 Views

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز نے ملک کے31 ویں وزیراعظم کے طورپرحلف اٹھا لیا۔

سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔لیبرپارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں فتح کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم بن گئے۔انہوں نے عہدہ سنبھالنے کو وزارت اعظمیٰ کو اپنے لئے اعزاز قراردیتے ہوئے آسٹریلیوی عوام اوراپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں