71 Views
ایف آئی اے کی جانب سے واضع کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ طور پر جعلی ویڈیوز بارے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بنانے و پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت ملوث ملزمان کو قید و جرمانوں کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔
حکام نے تنبیہ کی ہے کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔