164

بابراعظم کا نئے سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی سے کرنے کا عزم

70 Views

عمرہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، اس لیے کنڈیشنگ کیمپ میں لڑکے کافی محنت کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد دورہ سری لنکا اہم ہوگا، انگلینڈ کے ساتھ سیریز، ورلڈکپ پھر نیوزی لینڈ کے ساتھ میچز ہیں، اس لیے کافی لمبا سیزن ہے۔

بطور کپتان اور ٹیم سب یہ چاہتے ہیں کہ جس مومنٹیم سے گزشتہ سیزن ختم ہوا، اسی پرفارمنس، جوش اور جذبے سے نئے سیزن میں بھی اپنی فارم کو جاری رکھ کر شاندار کھیل پیش کریں۔

بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ ذاتی ہدف یہی ہوتا ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوں، مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس کے لیے پلاننگ اہم ہوتی ہے، کوشش کرتا ہوں کہ پرسکون رہ کر میدان میں جاوں۔

ورلڈ کپ سے پہلے اگر نیوزی لینڈ میں جاکر کھیلنے کا موقع ملتا ہے، تو اس سے بہت فائدہ ہوگا کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز اور آسٹریلیا کی کینڈیشنز کافی ملتی جلتی ہیں، اس سے پہلے بھی کافی ٹی ٹوئنٹی میچز ہمیں کھیلنا ہیں، جتنی زیادہ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، اتنا ہی ہمیں فائدہ ہوگا۔ ہم سب کافی پراعتماد اور ورلڈکپ کے لیے پرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں