128

سلامتی کونسل میں 15سال بعد قرارداد ویٹو،شمالی کوریا نئی پابندیوں سے بچ گیا

63 Views

امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد چین اورروس نے ویٹو کردی۔ امریکا نےنئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کو جواز بنا کرشمالی کوریا کوتیل کی فروخت پرپابندی کی قرارد سلامتی کونسل میں پیش کی تھی جسے روس اورچین نے ویٹو کردیا۔

قرارداد کی منظوری کے لئے 9 ووٹ اورسلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے کوئی بھی ویٹو نہیں درکار تھے۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کا حق 15 سال بعد استعمال کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے آخری مرتبہ کسی قرارداد کو2006 میں ویٹو کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکا، روس،چین،برطانیہ اورفرانس شامل ہیں۔

شمالی کوریا رواں سال بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے 16 سے زائد تجربات کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں