محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ وسطی اوربالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقراررہنے کی توقع ہے، آئندہ 3 روز کے دوران دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر اور خیرپور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور ان اضلاع کا درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، جب کہ حیدرآباد، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شہرکا مطلع اگلے تین روز کے دوران گرم و مرطوب رہ سکتا ہے، جمعہ اور ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری جب کہ اتوار کو پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اور اگلے تین روز کے دوران شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔