63 Views
نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے 1833 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے بڑھ کر 1346.02 روپے کی سطح پر آگئی۔