65 Views
وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ پشاور سے روانہ ہوگیا ہے، اس سے قبل عمران خان نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں، سب لوگ ولی انٹرچینج پہنچیں، میری قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، کارکن تمام رکاوٹیں ہٹاکر اسلام آباد پہنچیں، آج عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، آج کی تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، آج ہم نے امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنی ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک کو مجرم قراردیا تھا۔یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔