152

مغربی ممالک یوکرین جنگ ختم نہیں ہونے دیں گے، روس

79 Views

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مغرب یوکرین جنگ میں مداخلت کرتا رہے گا اس جنگ پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا کیونکہ امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے روسی جرنلوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

پیسکوف کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور نیٹو مستقل طور پر یوکرین کی فوج کو انٹیلی جنس ڈیٹا اور دیگر پیرامیٹرز فراہم کررہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ روس جو تھوڑی مدت میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرسکتا تھا، اب اس میں تاخیر کا سامنا ہے۔
پیسکوف کے تبصرے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس یوکرین میں روس کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کا سراغ لگانے میں کیف کی مدد کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12 روسی جنرل مارے جا چکے ہیں تاہم امریکی حکام نے اس تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں