131

ٹک ٹاک نے چھوٹے گیم کی آزمائش شروع کردی، لیکن صرف ایک ملک میں

55 Views

یہ گیم ایچ ٹی ایم ایل فائیو پر بنے ہیں اور انہیں مِنی گیمز یا چھوٹے گیمز کہا جاسکتا ہے تاکہ نوعمر صارفین کو ایپ پر مصروف رکھا جاسکے۔ گیم ہمیشہ ہی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور ٹک ٹاک نے اسی کو استعمال کرنے کا عزم کیا ہے۔

ٹِک ٹاک پہلے ہی گیم اسٹریمنگ آپشن پیش کرتا رہا ہے اور اب اسے مزید وسعت دینے کے لیے زینگا کارپوریشن اور دیگر اداروں کے گیم شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے گئی گیم فیس بک اور دیگر پلیٹ فارم پر کئی برس قبل خاصے مقبول بھی تھے۔ پھر ٹک ٹاک کی مرکزی کمپنی بائٹ ڈانس نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

اگرآپ ٹک ٹاک کا مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ہوبہو چینی ایپ ڈوین کو دیکھئے جس پر صرف چین میں 67 کروڑ صارفین ہیں اور وہ 2019 سے ہی گیم پیش کررہی ہے۔ ڈویُن کے کئی فیچر تیزی سے ٹک ٹاک کا حصہ بن رہے ہیں۔ دوسری جانب بائٹ ڈانس نے بھی ٹک ٹاک کے لیے گیم کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں