61 Views
رائٹرز کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ایک مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی اب تک پانچ لاشیں موصول ہوئی ہیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسی طرح شمالی صوبہ بلخ میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔ تاہم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔