85 Views
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ اسٹیفن ایپیسکوپال پر مسلح شخص نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں درجنوں افراد عبادت کے لیے موجود تھے۔ فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔
فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے اور گرفتار ملزم کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ تاحال مقتولین اور مبینہ قاتل کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔