117

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

50 Views

سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان اور قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز 1 پوائنٹ کی کمی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ہمراہ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت 105 ریٹنگز کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں