گوگل کی جانب سے مشہور ایپ PIP Pic Camera Photo Editor کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا لیکن ہٹائے جانے سے قبل یہ ایپلی کیشن 10 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کرلی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے ابتداء تک یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیے جانے کے لیے دستیاب تھا لیکن سیکیورٹی میں نقص سامنے آنے پر ایپلی کیشن کو گوگل کی جانب سے بلاک کر دیا گیا۔
اس ایپلی کیشن میں ایک میل ویئر پایا گیا تھا جو فیس بک کی معلومات ،بشمول یوزر نیم اور پاسورڈ، چُرانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
اس سے ہیکرز اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے تھے، نجی ڈیٹا کی چوری اور روابط کو دھوکا دہی پر مبنی پیغامات بھیج سکتے تھے۔
ماہرین نے مشورہ نے دیا ہے کہ اگر اینڈرائیڈ صارفین نے اس ایپ کو انسٹال کیا ہے تو اس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔
ماہرین نے یہ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو بغیر کسی تاخیر کے اپنا فیس بک کا پاسورڈ بھی بدلنے کے لیےبھی کہا ہے۔
یہ خطرہ Dr. Web کی ایک ٹیم نے ڈھونڈا ہے لیکن روسی آئی سیکیورٹی سلوشن کمپنی کی جانب صرف اسی کے متعلق خطرہ نہیں بتایا گیا ہے۔ بلکہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چار دیگر ایپ ایسی ہیں جو آپ کو بلا ضرورت اشتہارات دِکھاتی ہیں اور بیٹری کو ختم کرتی ہیں۔