59 Views
امریکی سینڑل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو حمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔
شامی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ادلب میں آدھی رات سے قبل موٹر سائیکل سوار پردو راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ادلب کے فورنزک ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
شیئرٹویٹ