152

ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا، غیرملکی تحائف کی تفصیل نہ بتانے پرتحقیقات شروع

74 Views

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غیر ملکی حکومتوں سے ملنے والے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کونہ دینے پرایوان نمائندگان کی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایوان نمائندگان کی اصلاحات کمیٹی کی چئیرپرسن کیرولائن میلونی نے کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ سابق صدرٹرمپ کو غیرملکی حکومتوں کے نمائندوں کی جانب سے کیا تحفے دئیے گئے۔ اس معاملے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ نہ رکھنے سے امریکا کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے مفادات کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے اوریہ آئین کی کھلی خلاف وزری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں