139

2 امریکی شہری مشرقی یوکرین میں لاپتا، گرفتاری کا خدشہ

73 Views

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ الیگزینڈر ڈروکے اور 27 سالہ اینڈی ہیون کا تقریباً ایک ہفتہ قبل آخری مرتبہ 8 جون کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوا تھا۔ دونوں مشرقی یوکرین کے علاقو خارکیو کے قریب مشن سے واپس نہیں لوٹے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ اور لاپتا افراد کے اہل خانہ کا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے دونوں کو جنگی قیدی بنانے کی اطلاعات کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ابھی تک ان کے صرف لاپتا ہونے ہی کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے تمام خدشات غور طلب ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگجوؤں کی اطلاع لینے کے لیے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں