65 Views
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ شاہراہ پر دوڑتی کاروں کے درمیان لینڈنگ کر رہا ہے۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے محفوظ لینڈنگ کی جس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
طیارے کے پائلٹ ونسنٹ فریزر نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا انجن فیل ہوگیا تھا اور میں چاہتا تھا کہ ایسی جگہ لینڈنگ کروں جہاں کسی کی جان کو خطرہ نہ ہوا اور طیارہ بھی محفوظ رہے۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ سڑک پر اترنا مجھے سب سے بہتر اور محفوظ آپشن لگا اور میں نے کاروں کے درمیان ایک لین پر طیارہ اتار دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لینڈنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔