113

امریکا میں یوم آزادی پریڈ پر فائرنگ، 6 ہلاک

62 Views

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ہے، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 24 افراد زخمی ہوئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سپر اسٹور کی چھت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے بچنے کیلئے پریڈ میں شریک افراد بھاگنا شروع کردیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں