140

ایمازون جنگلات کی کٹائی ریکارڈ بلندی کو چھو گئی، ڈیٹا

54 Views

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری سے جون کے درمیان برازیل میں موجود ایمازون جنگلات کا 3988 مربع کلومیٹر کا رقبہ صاف کر دیا گیا۔

گرین پِیس نامی ماحولیاتی ادارے کے مطابق بتائے گئے رقبے میں پانچ نیو یارک شہر سمائے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کی یہ شرح برازیلی ایمازون میں کسی بھی سال کے شروع کے چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔

جنگلات کی کٹائی ایک ایسا عمل ہے جس میں مستقبل طور پر درختوں کو کاٹ دیا جاتا ہے جو عموماً فصلیں اُگانے اور مویشیوں کو چَرانے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ انسان کی غذا کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

جنگلات کی حفاظت کے لیے کام کرنے والوں کے مطابق جنگلات کی کٹائی کے عمل میں درختوں اور پودوں کو کاٹا یا جلایا جاتا ہے، جس سے جنگلی حیات کے ماحول کو نقصان اور حیاتیاتی تنو کو ضرر پہنچتا ہے۔

جنگلات کی کٹائی کے متعلق یہ نیا ڈیٹا برازیل کے قومی ادارہ برائے خلائی تحقیق نے شائع کیا ہے۔

گرین پِیس نے ایک بیان میں جاری ہونے والے ڈیٹا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑا برساتی جنگل ایمازون، جو دنیا کے پھیپھڑوں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جلد ہی تباہی کی در پر لے جایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں