138

بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری

58 Views

بھارت سے آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ وہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔

سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں