122

پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے مشترکہ اہداف کی توثیق کی

72 Views

پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور صحت کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھا کر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اہداف کی توثیق کی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ وینڈی شرمین نے جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سفیر طارق فاطمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی سیکرٹری نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا ذکر کیا۔

دونوں مندوبین نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی استحکام اور یوکرین پر پوٹن کے حملے کے پاکستان اور دنیا بھر میں غذائی تحفظ پر پڑنے والے تباہ کن اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں