غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو کوئن کہلانے والی بلغاریہ کی خاتون ڈاکٹر روز اگوانا نے بٹ کوائن مارکیٹ میں آنے کے بعد خود کی کرپٹو کرنسی ’ون کوائن‘ کے نام سے متعارف کرائی اور لوگوں کو ون کوائن میں سرمایہ کرنے کا مشورہ دیا۔
کرپٹو کوئن نے ون کوائن سے متعلق کہا تھا کہ اس کرنسی میں سرمایہ کرنے والے لوگ مستقبل بہت زیادہ منافع کمائے گئے، جس پر دنیا بھر سے لوگوں نے ون کوائن میں پیسے لگانا شروع کردئیے۔
بلغارین ڈاکٹر اگوانا تمام لوگوں کے پیسے لیکر جو 4 ارب ڈالرز سے زائد (8 کھرب 18 ارب 32 کروڑ سے زائد) قرار ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اگوانا 2017 میں بلغاریہ سے جہاز کے ذریعے یونان گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہے اور اب امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے ڈاکٹر اگوانا کو دس سب زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جو مفرور ہیں۔
ایف بی آئی نے کرپٹو کوئن ڈاکٹر اگوانا سے متعلق اطلاع دینے والے کو 1 لاکھ ڈالرز انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔