117

چین کی مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

56 Views

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کےلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں