129

کورونا تشخیصی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سےپاکستان کو چار موبائل لیبارٹریوں کی فراہمی

66 Views

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے توسط سے ۴۶ لاکھ ڈالر مالیت کی چار موبائل لیبارٹریز پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کو فراہم کردی گئی-

لیبارٹریز تشخیص کی محدود سہولیات والے دورافتادہ علاقوں میں تشخیص اور نتائج کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوں گی –
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی تقریب میں شرکت –

امریکی سفیر بلَوم کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کی تعریف ۔ مالی اعانت کے علاوہ امریکہ پاکستان کو کووڈ-۱۹ ویکسین کی ۶ کرو ڑ سے زائد خوراکیں اور دس لاکھ فوری تشخیصی کٹ بھی فراہم کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں