139

گوگل اب اینڈرائیڈ صارفین کو پاکستان میں آنے والے زلزلوں سے آگاہ کرے گا

72 Views

گوگل نے اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کی اپنی سروسز کو پاکستان تک بڑھا دیا ہے۔ یہ سسٹم زلزلے کی صورت میں صارفین کو خود بخود الرٹ کرتا ہے۔

سرچ انجن دیو کے مطابق، پاکستان ماضی میں متعدد زلزلوں کی زد میں رہا ہے، خاص طور پر ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “زلزلے کے انتباہات کے اس نظام کی توسیع کے ساتھ، پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خود کار طریقے سے قبل از وقت وارننگ الرٹ موصول ہو سکتے ہیں جو انہیں ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہنے میں مدد کرتے ہیں”۔

اس نے وضاحت کی کہ یہ سسٹم “بلا قیمت، مددگار اینڈرائیڈ فیچر ہے جو دنیا بھر میں آنے والے زلزلوں کا پتہ لگاتا ہے اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اینڈرائیڈ سمارٹ فونز میں موجود سینسرز کا استعمال کرتا ہے، “یہ سسٹم فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں زلزلے کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے ایکسلرومیٹر استعمال کرتا ہے۔”

یہ لوگوں کو دو طریقوں سے الرٹ کرتا ہے، ایک سرچ کے ذریعے اور دوسرا براہ راست اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “یہ نظام گوگل سرچ کو فوری طور پر معلومات فراہم کرتا ہے۔

جب صارفین “زلزلہ” یا “زلزلہ میرے قریب” تلاش کرتے ہیں، تو وہ متعلقہ نتائج حاصل کریں گے بشمول زلزلے کے بعد مناسب کارروائی پر مددگار وسائل۔ صارفین کے پاس اپنے آلے کی سیٹنگز میں ان الرٹس کو غیر فعال کرنے کا اختیار بھی ہے۔

سیٹنگز کو براؤز کرنے کے لیے صارف کو سیٹنگز > لوکیشن > ایڈوانسڈ > زلزلے کے انتباہات پر جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں