63 Views
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے اہلکار کو معطل کردیا۔ اسپرٹ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ کسمٹرز کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلاس فورٹ ورتھ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسپرٹ ایئرلائنز کا اہلکار خاتون مسافر سے الجھ رہا ہے۔ اہلکار نے خاتون کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور نسل پرستانہ جملے کسے۔
اس دوران دیگر مسافر بھی آگئے لیکن اہلکار باز نہ آیا اور خاتون سے بحث کرتا رہا جس پر ایک اور مسافر درمیان آیا اور کہا کہ خاتون سے لڑنے کے بجائے مجھ سے لڑو۔