194

امریکہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ۳۰ ملین ڈالر کی انسانی امداد کی فراہمی

89 Views

امریکہ نے آج امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور آبادیوں کی مدد کے لیے جان بچانے والی تیس ملین ڈالرکی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی حکومت نے سیلاب کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے، جس میں ۶۶ اضلاع کو “آفت زدہ” قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ کو پاکستان بھر میں جانوں، ذریعہ معاش اور گھروں کے تباہ کن نقصان پر شدید دکھ ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مدد کی درخواست کے جواب میں امریکہ فوری طور پر درکار خوراک کی امداد، محفوظ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت میں بہتری، مالی مدد اور پناہ گاہوں کی امداد کو ترجیح دے گا۔ یہ مدد زندگیوں کو بچائے گی اور سب سے زیادہ کمزور متاثرہ آبادیوں کی مشکلات کو کم کرے گی۔ امریکہ مقامی شراکت داروں اور پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر بحران کی نگرانی جاری رکھے گا۔ یو ایس ایڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک ماہر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لینے اور شراکت داروں کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لیے ۲۹ اگست کو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ پاکستان بھر میں متاثرہ آبادیوں کی معاونت کے لئے ثابت قدم ہے۔ آج اعلان کردہ تین کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت کی انسانی امداد کے علاوہ، امریکہ نے اس ماہ کے شروع میں گیارہ لاکھ ڈالر سے زیادہ کی گرانٹ اور پراجیکٹ سپورٹ بھی فراہم کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان آبادیوں تک براہ راست امداد پہنچ سکے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور مستقبل میں آنے والے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے اور روکنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں