120

ایپل کی نئی واچ پرو، آئی فون 14 سے مماثل ہوسکتی ہے

67 Views

ایپل کی نئی مصنوعات کا دنیا بھر کو انتظار ہے اور اب ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ اس کی نئی واچ ایپل آئی فون 14 سے یکسانیت رکھنے والی ہوسکتی ہے۔

بدھ یعنی سات ستمبر کو ایپل کی اہم ترین مصنوعات منظرِ عام پر پیش کی جائیں گی۔ اس میں 2017 کے بعد ایپل نے ایک نیا جملہ دوہرایا ہے یعنی ’ایک اور شے‘ ( ون مور تھنگ) ہے اور یہ کوئی بہت خاص شے ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں ون مور تھنگ کا ذکر ہوا تو ایپل واچ پیش کی گئی اور اس کے بعد 2017 میں یہ فقرہ دوہرایا گیا تو آئی فون ایکس سامنے آیا اور اب دوبارہ ایپل نے اسے استعمال کیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپل واچ کا ایڈوانس ورژن ہوسکتا ہے جس کو ’ایپل واچ پرو‘ کا نام دیا جائے گا۔

لیکن ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ اس واچ کا ڈیزائن دیکھنے میں آئی فون 14 جیسا ہوگا کیونکہ ایپل اپنی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں یکسانیت کا قائل ہے۔ اس کا فرنٹ ڈسپلے انتہائی ہموار ہوسکتا ہے بلومبرگ اور دیگر مخبرویب سائٹ بھی اس سے متفق ہیں کہ ایپل واچ پرو میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

لیکن یہ طے ہے کہ اس بار کی واچ کو بہت مضبوط اور پائیدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن تمام پیشگوئی کرنے والے یہ ضرور کہہ رہے ہیں کہ یہ واچ جسامت میں بڑی ہوسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری بڑی ہوگی اور اس میں مزید وسیع سرکٹ کی وجہ سے نت نئے فیچر بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سات ستمبر کو ایپل واچ کا نیا ماڈل کیسا ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں