191

خطرہ بڑھ رہا ہے، طالبان صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، وفاقی وزیردفاع

103 Views

ان خیالات کا اظہار وافاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوات سمیت صوبے بھر کے حالات خراب ہونے کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ غلام خان پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں، مگر خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے طالبان کو پورے ملک کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 دفعہ بریفنگ دی گئی ہے، طالبان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں