194

شہباز گل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

90 Views

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا۔

شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں