118

طاقتور ترین راکٹ کے حامل ناسا آرٹیمس مشن کی پہلی اڑان چارروز کے لیے منسوخ

62 Views

پورے ہفتے کیپ کیناورل کے خلائی اڈے پر بارش ہوتی رہی اور بجلی کی گرچ چمک جاری تھی۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر اس کے ایک ایندھنی راکٹ میں دراڑیں نوٹ کی گئی ہیں جس کے بعد چار روز کے لیے آرٹیمس مشن کی پہلی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ راکٹ ستمبر کے پہلے ہفتے (عین گمان ہے کہ دو ستمبر) کو پھر سے اڑان بھرسکے گا۔

آج ابر کھلنے پر ناسا نے اسے خلا میں داغنے کا اعلان کیا تھا تو تکنیکی مسائل سامنے آئے جس کے بعد راکٹ کی پرواز منسوخ کرنا پڑی۔
راکٹ کے ایک ایندھنی ٹینک میں پہلے بھی رساؤ نوٹ کیا گیا تھا اور اب عین موقع پر دوبارہ اس میں سے ہائیڈروجن ایندھن رِسنے لگا تھا۔ اس کے بعد ایندھن سپلائی کرنے والی ہائیڈروجن ٹیوب غیرمعمولی طور پر گرم ہوگئی تھی۔

صبح چار بجے سے ماہرین پورے نظام کے ایک ایک پہلو کا جائزہ لے رہے تھے کہ ایندھنی رساؤ سامنے آیا۔ اس کے بعد دو مسائل اور سامنے آئے جن میں ایک یہ تھا چار میں سے ایک انجن کسی بھi طرح معمول کے مطابق ٹھنڈا نہیں ہوپارہا تھا۔ اس کے بعد ہائیڈروجن اور آکسیجن ٹینک کے درمیان فوم کمزور ہوا اور رساؤ شروع ہوگیا تھا۔ انجینیئر حضرات آخر تک یہ مسائل حل نہ کرسکے اور اب اس کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں