172

جاپان میں سمندری طوفان؛ 30 لاکھ افراد کو شہر سے انخلا کا حکم

92 Views

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوشو پریفیکچر میں طوفان نان ماڈول تیزی سے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے اور کسی بھی وقت ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ جس پر مقامی انتظامیہ نے شہر خالی کرنے کا حکم دیدیا۔

انتظامیہ کی خصوصی وارننگ پر علاقائی ٹرین سروس ، پروازیں اور بحری جہازوں کا سفر منسوخ کر دیا گیا ہے اور 30 لاکھ افراد کے شہر سے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ہزاروں افراد پناہ گاہوں میں موجود ہیں جب کہ کاگوشیما اور میازاکی میں 25 ہزار 680 خاندان پہلے ہی بجلی سے محروم تھے۔
مقامی میڈیا کے طابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی ’’جے ایم اے‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، طوفانی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سبب بننے والے نان ماڈول سے ایسے خطرے کا سامنا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔

’’جے ایم اے‘‘ کے سربراہ ریوتا کورورا نے مزید کہا کہ طاقتور طوفان کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کئی مکانات گرنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں