103

خفیہ نگرانی کے امریکی پروگرام کا بھانڈ پھوڑنے والے شخص کو روسی شہریت مل گئی

64 Views

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامےپر دستخط کیے جس کے بعد 39 سالہ ایڈورڈ سنوڈن روسی شہری بن گئے، وہ 2013 سے روس میں امریکا حوالگی سے بچنے کے لیے ماسکو میں عارضی رہائش پذیر تھے۔

خیال رہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے نظام کی نگرانی کے پروگرام سے متعلق راز افشا کرنے بعد ایڈورڈ سنوڈن امریکا سے فرار ہو کر روس پہنچ گئے تھے۔
روسی شہریت ملنے کے بعد تاحال ایڈورڈ سنوڈن نے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن شہریت کے لیے اپنی درخواست دینے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ والدین سے برسوں کی علیحدگی کے بعد میں اور میری اہلیہ اپنے بیٹے سے الگ ہونے کی خواہش نہیں رکھتے، وبائی امراض اور بند سرحدوں کے اس دور میں ہم دوہری امریکی-روسی شہریت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں