94 Views
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں لوگانسک، ڈونیسک، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔