114

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی؛ 27 ہلاکتیں

64 Views

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان ایئن اب کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاؤن پہنچ گیا اور چارلسٹن کے جزیرے کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

قبل ازیں طوفان ایئن کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 27 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ طوفان نقصان کے لحاظ امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔

تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔

ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں