132

جیمز ویب دوربین نے دو ستاروں کےدرمیان گردوغبار کی تشکیل دریافت کرلی

79 Views

زمین سے 5000 ہزار نوری سال کے فاصلے موجود ستاروں کے اس جوڑے کو ’وولف-رایٹ 140‘(WR 140) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بھی یہ دونوں ستارے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ایک دائرہ بنتا ہے۔ ستارے جو گیس خارج کرتے ہیں وہ آپس میں ٹکراتی ہیں، دوسری گیس کو دباتی ہے اور اس عمل سے گرد پیدا ہوتی ہے اور یوں گرم گرد کے ہالے نما دائرے وجود میں آتے ہیں۔
ستاروں کا مدار ان کو ہر آٹھ سال میں ایک بار ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور درخت کے تنے میں پائے جانے والے چھلوں کی طرح بننے والے غبار کے یہ دائرے اس عمل کے وقوع پزیر ہونے کی تعداد کا تعین کرتے ہیں۔

نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی NOIRLab کے ایک ماہرِ فلکیات ریان لاؤ کے مطابق جاری کی گئی تصویر میں جاری ستاروں کے گرد و غبار کے پیداواری عمل کا ایک صدی سے زائد کا عرصہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصویر یہ بھی بتاتی ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کتنی حساسیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل زمینی ٹیلی اسکوپس سے صرف گرد کے دو چھلے دیکھے جا سکتے تھے لیکن اب کم از کم 17 چھلے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں