76 Views
امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔
امریکی صدرنے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے تاہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکی جائے گی۔
بعض ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔