202

سِگنل بھی اسٹوری فیچر جلد متعارف کروانے جا رہا ہے

120 Views

میڈیا رپورٹس کے مطابق سِگنل کا کہنا تھا کہ ایپ کا نیا فیچر بِیٹا آزمائش کے لیے تیار ہے اور اس میں آنے والا کونٹینٹ اینڈ ٹو اینڈ اِنکریپٹڈ ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی پرائیویسی پر سمجھوتہ کیے بغیر رابطے کا ایک نیا راستہ دے گا۔

سِگنل کی جانب سے یہ اعلان سِگنل فورمز پر ایک پوسٹ پر کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ لوگ جو اسٹوریز میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ اس فیچر کو مکمل طور پر غیر فعال کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنا نہ صرف ان کو خود اسٹوریز لگانے سے روکے گا بلکہ دیگر افراد کی اسٹوریز دِکھانے سے بھی روکے گا۔
سِگنل کا نیا اسٹوریز فیچر فی الحال صرف ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہے اور صارفین کے لیے اس فیچر کا اجراء آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

تیزی سے مقبول ہوتا اسٹوریز کا فیچر جو فیس بک اور انسٹاگرام کا ایک اہم حصہ ہے حقیقت میں اس کی بنیاد ملٹی میڈیا انسٹنٹ میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں