266

سکھوں اورہندوؤں کے مقدس مقامات سے متعلق رہنمائی کےلئے موبائل ایپ کی تیاری

138 Views

پاکستان میں سکھوں اورہندوؤں کے مذہبی مقامات اورجائیدادوں کے نگران ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی ہے جس کی مدد سے ملک بھر میں موجود سکھوں اور ہندوؤں کے اہم مندروں، گوردواروں سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین حبیب الرحمن گیلانی نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے کہا ’اس ایپ میں تمام تاریخی اورقدیم مندروں سے متعلق معلومات ہوں گی۔سکھوں اور ہندؤں کے مقدس مقامات کی تصاویر اور مستند معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس ایپ میں یہ سہولت بھی ہوگی کسی بھی مقدس مذہبی مقام کے ایک سے دو کلومیٹر اطراف میں جو بھی اہم تاریخی اورمذہبی مقامات ہوں گے ان سے متعلق بھی رہنمائی مل سکے گی۔ اس کے لئے ان مقامات تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل میپ میسرہوگا۔ا سکے علاوہ ٹوورآپریٹرز، ان مقامات کے قریب قیام وطعام اورٹرانسپورٹ کی سہولت بارے رہنمائی بھی مل سکے گی۔‘

حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اوران کی رہنمائی کےلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکا استعمال انتہائی ضرروی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس موبائل ایپ میں سکھوں اورہندوؤں کے مقدس مقامات کے تھری ڈی تصاویراورویڈیوزبھی شیئر کی جائیں گی تاہم اس کےلئے ابھی ہم کوئی سپانسراورکمپنی تلاش کررہے ہیں جو اس حوالے سے کام کرسکے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھاکہ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں