140

عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ، امریکا کا تبصرے سے گریز

80 Views

مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ عمران خان کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست یا کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع کا ہرکیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں