دنیا بھرمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹاک ٹاک (TikTok) نے سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل -جون،2022)کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کی غرض سے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔یہ رپورٹ پلیٹ فارم کے ایک جوابدہ ادارہ ہونے کی حیثیت سے جاری اعتماد کے حصول، اور اْسی کے ساتھ محفوظ اور خوش آئند پلیٹ فارم ہونے کے عزم کا اظہارہے۔
تازہ ترین رپورٹ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کی صورت میں ڈیجیٹل خواندگی کی کوششوں کوبھی ظاہر کرتی ہے تاکہ اس مسئلے پرزیادہ سے زیادہ آگے نکلنے میں مدد مل سکے۔
سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی میں، عالمی سطح پر 113,809,300 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پر اَپ لوڈ کیں گئیں کل ویڈیوز کا صرف ایک فیصد ہے۔اِن میں سے تقریباً 97 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اند ر حذف کر دیں گئیں جبکہ 98 فیصد ویڈیوز کسی ٹک ٹاک استعمال کرنے والے والے کی جانب سے شکایت کرنے سے پہلے اور 97 فیصد کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کیں گئیں۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ، پلیٹ فارم نے spam کا باعث ثابت ہونے پر اکاؤنٹس بھی بند کر دئیے اور اُسی کے ساتھ اُن اکاؤنٹس سے پوسٹ کیں گئیں ویڈیوز بھی حذف کر دیں گئیں۔اِس نے خودکار طریقے سےspam اکاونٹس کو بننے سے روکنے کے لیے بھی فعال اقدامات کیے۔ گزشتہ آخری سہ ماہی سے اب تک، ٹک ٹاک نے غلط معلوما ت کے 33نئے دعوؤں کا سراغ لگایا۔
سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی میں ایڈورٹائزنگ کی پالیسیوں اور گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیے گئے اشتہارات کی مجموعی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ ایسا اکاؤنٹ کی سطح پرانکشاف اور حکمت عملی کے نفاذ کی کوششوں کو مضبوط بنانے سے ہوا ہے جس نے اشتہارات کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے اور استعمال کرنے والوں اور مشتہرین وونوں کے تجربے کو بہتر بنایا ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے ٹک ٹاک ایک نیا پنالٹی سسٹم متعارف کرا رہا ہے، جس کے تحت، پلیٹ فارم کی کسی بھی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔پلیٹ فارم ایسی بندشوں کا حساب رکھے گا اور کوئی شخص اگر خلاف ورزی کرنے والا کنٹنٹ پوسٹ کرتا رہتا ہے تو ایسی صورت میں اُس پر مستقل پابند عائد کر دی جائے گی۔مستقبل بندش کا سبب بنے والی خلاف ورزیوں کی تعداد کاانحصار خلاف ورزی کی سنگینی اور کل خلاف ورزیوں کی تعداد پر ہو گا۔