156

کھانسی و بخار کی بھارتی دوا پینے سے 66 بچے ہلاک، ڈبلیو ایچ او نے الرٹ جاری کردیا

100 Views

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک کمپنی کی تیار کردہ دواؤں کے استعمال سے افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچے ہلاک ہوگئے۔ ان بچوں کوبھارت میں تیارکردہ زکام، بخار اور کھانسی کی دوائیں دی گئی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی دواؤں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دواؤں کے جن نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ان میں ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائکول مادے کی مقدار محفوظ مقدار سے بہت زیادہ تھی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان کی زیادہ مقدار پیٹ میں درد، قے، اسہال، سر میں درد اور جگر میں نقصان کا سبب بن سکتی ہے جس سے بچوں کی موت ہو سکتی ہے۔بھارت کی جانب سے کھانسی اور بخار کے یہ شربت صرف گیمبیا بھیجے گئے یا دوسروں ملکوں میں بھی برآمد کیے گئے یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں