237

امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے، جو بائیڈن

129 Views

یرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست میری لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور یہ وقت جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچانے میں کامیاب ہوں گے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات میں آج ووٹنگ ہوگی۔ وسط مدتی الیکشن میں 36 ریاستوں کے گورنرز بھی منتخب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 نومبر کو ’بڑا اعلان‘ کرنے کا بیان جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں