112 Views
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت کار راب ملے نے ایران میں ایک مہینے سے جاری احتجاج سے متعلق جو ٹوئٹ کیا تھا اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایران میں مظاہرین حکومت کی جانب سے احترام کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی سفارت کار کے ٹوئٹ پر مظاہرین کا شدید ردعمل آیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج حکومت کی تبدیلی کے لیے ہے حقوق حاصل کرنے کے لیے نہیں۔
امریکی سفارت کار راب ملے نے شدید تنقید کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ٹوئٹ کرنا ان کی غلطی تھی جسے وہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھ پر یا کسی اور پرمنحصر نہیں کہ سڑکوں پرنکلے ایران کے عوام کیا چاہتے ہیں۔