66 Views
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔