0

بھارت چاند کے جنوبی حصے پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

109 Views

نئی دہلی: بھارت چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق بھارت کا چندریان 3 خلائی مشن چاند پر اتر چکا ہے، بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین چاند پر سافٹ لینڈنگ کرچکے ہیں لیکن اس سے قبل کوئی بھی ملک چاند کے جنوبی حصے تک نہیں پہنچ سکا تھا ۔
خیال رہے کہ بھارت کا چندریان 3 مشن 14 جولائی کو ریاست اندھرا پردیش سے شروع ہوا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں